ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علما،خطباء،ذاکرین اورواعظین کیلئےضابطہ اخلاق جاری

علما،خطباء،ذاکرین اورواعظین کیلئےضابطہ اخلاق جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)متحدہ علماء بورڈ نےتمام مکاتب فکر کے علما،خطباء،ذاکرین اورواعظین کیلئےضابطہ اخلاق جاری کر دیا، قرآن و سنت کی تعلیمات کے خلاف ہر قسم کی فتویٰ بازی کو روکا جائے گا، انتشار اور فساد پھیلانے والے فتویٰ بازوں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈسیرت سٹڈیز اپرمال سکیم میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے قائدین نے شرکت کی جن میں حافظ زبیر ظہیر ، پیر محفوظ مشہدی ، مولانا محمد خان لغاری ، علامہ ضیاء الحق نقشبندی ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، ڈاکٹر راغب نعیمی ، مولانا عبد الوہاب روپڑی ، علامہ ذاکر الرحمٰن ، علامہ عبد الحق مجاہد ، علامہ عارف واحدی ، مولانا ڈھلوں، علامہ محمد حسین اکبر ، مولانا محمد عثمان قادری ، ڈاکٹر سرفراز اعوان ، مولانا سعد اللہ شفیق ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ، مولانا عثمان بیگ فاروقی ، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا شفیع قاسمی ، مولانا قاسم قاسمی اور دیگر علماء و مشائخ شامل تھے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، ذاکرین اور واعظین سے مشترکہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فرد ، جماعت یا گروہ کو وطن عزیز میں انتشار پیدا کرنے نہیں دیا جائے گا۔ پاکستان دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ باہمی اتحاد سے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے تمام شہروں میں امن کمیٹیوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ اشتعال پھیلانے والے عناصر کی اطلاع مقامی پولیس اور انتظامیہ کو دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer