ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشاب؛ مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، 14افراد جاں بحق، 12 شدید زخمی

 خوشاب؛ مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، 14افراد جاں بحق، 12 شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خوشاب کے قریب بنوں سے وادی سون آنے والی مسافر گاڑی بریک فیل ہونے پر کھائی میں گر گئی، جس کے باعث 14 افراد جاں بحق، 12 شدید زخمی ہوگئے ۔ 

بنوں سے وادی سون محنت مزدوری کے لیے آنے والے بدقسمت خاندان کی گاڑی کو وادی سون کے علاقہ پنج پیر کے مقام پر حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے باعث بس میں موجود 14افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے. جاں بحق افراد 5 خواتین،8بچوں سمیت 14 افراد شامل ہیں۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور تمام زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کر دیا ۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے  ہے، متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیےٹرک میں خوشاب آرہا  تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کی جانب سے متعدد افراد کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔