انارکلی واقعے پرجے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری

انارکلی واقعے پرجے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کابینہ کمیٹی کا اجلاس،انارکلی واقعے پرجے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری

وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر نے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزرا عنصر مجید نیازی، رائے تیمور بھٹی، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت متعلقہ افسر موجود تھے۔

کابینہ کمیٹی کو انارکلی دھماکے کے حوالے سے تحقیقات میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جس کی روشنی میں اجلاس نے انارکلی واقعے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی منظوری دی۔ وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے سیالکوٹ واقعے کے کیس پر تفتیش کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لئے بھی بہترین سکیورٹی انتظامات کئے جائیں ۔اجلاس نے پنجاب پولیس شہدا پیکیج کی بھی منظوری دی