ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف دور کا ایک اورمنصوبہ ''شفاف'' قرار

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) شہباز شریف دور حکومت کا ایک اور منصوبہ صاف شفاف اور کامیاب قرار دے دیا گیا۔ 

حکومتی ادارہ ڈی جی ایم اینڈ ای نے اپنی سرکاری رپورٹ میں''خادم پنجاب اجالا پروگرام'' کو 100 میں سے 74 نمبر دے کر کامیاب قرار دے دیا، سابق دور حکومت میں بجلی سے محروم سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اس پراجیکٹ پر ابتدائی طور پر پہلے فیز میں 8 ارب 25 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق ایولیوایشن کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے 70 سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والا پراجیکٹ کو کامیاب کہا جاتا ہے ۔دوسری جانب اس پراجیکٹ متعلقہ صوبائی اداروں کی غفلت کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ پراجیکٹ پر قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے مگر دیکھ بھال کا کوئی موثر نظام نہیں تھا اور اسی وجہ سے 600 سے زائد سول پینل سکولوں سے چوری بھی ہوچکے ہیں ۔