عثمان ڈار اور انکی والدہ کے الزامات کا معاملہ، خواجہ آصف نے دونوں کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

عثمان ڈار اور انکی والدہ کے الزامات کا معاملہ، خواجہ آصف نے دونوں کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں محمد اشفاق: پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار اور انکی والدہ کے الزامات کا معاملہ, خواجہ آصف نے دونوں کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا. 

مسلم لیگ ن کے سینیٹر رھنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور انکی والدہ ریحانہ امتیاز الدین ڈار کے الزامات پر دونوں کو ھرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ قانونی نوٹس  لیگی رھنما نے محمد ابراھیم خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے بھیجا۔ خواجہ آصف کی جانب سے عثمان ڈار کو  ایک ارب ھرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے ریحانہ امتیاز الدین ڈار کو بھی ایک ارب ھرجانے کا نوٹس بھیجا۔

قانونی نوٹس میں 14 روز  میں ہرجانہ ادا کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے عثمان کی والدہ نے الزامات لگائے تھے کہ خواجہ آصف نے 20 لوگ ان کے گھر بھیجے تھے جنہوں نے انہیں زدو کوب کیا تھا۔عثمان ڈار نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ پولیس ان کے گھر وارنٹ گرفتاری کے بغیر گھسی اور خواجہ آصف کی ایما پر ہی 9 مئی کو ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔