(علی رامے)سست رفتار منصوبوں کا فنڈ دیگر منصوبوں کو دینے کی تیاریاں شروع،پنجاب حکومت نے صوبائی اداروں کو اضافی اور خرچ نہ ہونے والے فنڈ زسرنڈر کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔
نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے پنجاب حکومت نے گائیڈ لائن جاری کردیں، تمام صوبائی اداروں سے ڈیویلپمنٹ اور نان ڈیویلپمنٹ بجٹ کی مد میں اضافی اور خرچ نہ ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جمع کرانے کا کہاگیاہے۔
محکمہ خزانہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق پنجاب کے تمام ادارے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ پر تفصیلات جمع کرائیں گے ،اداروں کو دو ماہ میں بجٹ سے متعلق تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔
پنجاب حکومت اضافی بجٹ کو سرینڈر کرکے دیگر ضروری شعبوں پر استعمال کرے گی تاکہ فنڈز کو لیپس ہونے سے بچایاجاسکے۔