اب تک کتنے افراد ویکسین لگوا چکے ہیں؟ اعداد و شمار جاری

Vaccination in Pakistan
کیپشن: Vaccination in Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق  اسد عمر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک  ٹویٹ کی  کہ پنجاب میں سب سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔پنجاب میں 68 فیصد افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہے، خیبر پختونخوا میں 75 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔‘

حکومت نے ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگوانے کے لیے بڑے شہروں میں ویکسینین سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں سے لوگ ویکسین کی اضافی خوراک لگوا سکیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.68 فیصد ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 301 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دو افراد ہلاک ہوئے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر