گلاب دیوی انڈر پاس کی تعمیر مکمل، وزیر اعلیٰ پنجاب آج افتتاح کرینگے

گلاب دیوی انڈر پاس کی تعمیر مکمل، وزیر اعلیٰ پنجاب آج افتتاح کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  گلاب دیوی انڈر پاس کا منصوبہ مکمل ہو گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب آج گلاب دیوی انڈر پاس کا افتتاح کریں گے ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب آج گلاب دیوی انڈر پاس کا افتتاح کریں گے ۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گلاب دیوی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گی ، لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تاڑر منصوبے کے بارے بریفنگ دیں گے ۔

انتظامیہ کیجانب سے تزین و آرائش کا کام جاری, انڈر پاس کے افتتاح کی مختصر تقریب منعقد کی جائے گی. منصوبے پر 65کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئی
,روزانہ  ایک  لاکھ 32ہزار گاڑیاں و موٹرسائیکل گزریں گی۔ انڈرپاس کوایل ڈی اے نے4ماہ کےمختصرعرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ انڈر پاس کی صفائی ستھرئی اور سجاوٹ کا کام، افتتاحی مونومنٹ تیار کرلیا گیاہے، افتتاح کے بعد انڈر پاس عام ٹریفک کیلئےکھول دیا جائے گا