ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موٹرویز کے بیشترسیکشن بند، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

لاہور میں موٹرویز کے بیشترسیکشن بند، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور میں دھند اور سردی کا راج برقرار، حد نگاہ کم ہوگئی آج بادل بھی لاہور آئیں گے، محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
 تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے ساتھ دھند کی سفید چادر نے بھی شہرکولپیٹ میں لےلیا، دھند کےباعث موٹروے ایم ٹولاہور سے پنڈی بھٹیاں اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بند،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن معطل، لاہور اترنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑدیاگیا، شارجہ جانیوالے دوسو مسافروں کا بیس گھنٹے بعد پرواز کی منسوخی پر احتجاج، کہتے ہیں کھانا دیا نہ ہوٹل بھجوایا۔ ادھر اتحاد ایئرویز کی پرواز لاہور کی بجائے کراچی لینڈ کرگئی، مسافروں کو بس کے ذریعہ لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

یخ بستہ موسم نے نظام زندگی جام کردیا،شہری ٹھنڈے موسم اور دھند کا انجوائے کرنے کے لئے گھروں سے نکل آئے، سڑکوں پر ٹریفک بھی کچھوے کی چال چلنے لگی، چائے اور سوپ کی دکانوں پرشہریوں کارش لگ گیا،لاہور میں دھند کے ساتھ سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کی آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،لاہور موٹروے شدید دھند کے باعث بند ہے، ترجمان موٹروے کا کہناہے کہ حدنگاہ 30 میٹر ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا،ایم ٹو لاہور سےکلر کہار بند،ایم تھری لاہور سے رجانہ تک بند اورٹھوکر،چوہنگ ،مراکہ،شامکی بھٹیاں اور مانگا منڈی میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے،ٹھوکرانٹرچینج،بابوصابوانٹرچینج سمیت دیگر راستے بند ہیں،حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کو کھولا جائیگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer