ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2ستمبرکوپہیہ جام ہڑتا ل کریں گے, حافظ نعیم الرحمان

Protest, against electricity bills, arrest, Jamaat-e-Islami workers, Islamabad police, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بجلی بلز کے خلاف اجتجاج کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کارکنان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے، دو کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ 

 ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور گرفتار افراد کو فوری رہا کرے ۔

 ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اجتجاج عوام کا آئینی حق ہے، کارکنان کو فوری رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بجلی کے بھاری  بل اب ہم برادشت نہیں کر سکتے، بجلی کے بلوں میں اِضافہ منظور نہیں ہے، لوگ بجلی کے بلوں کی وجہ سے بچوں کی فیس ادا نہیں کر پارہے ،لوگوں کے لیے دو وقت روٹی کا حصول مشکِل ہوگیا ہے،پیٹرول کی قیمت بڑھانے والا یہ حکمران طبقہ ہمارا دکھ نہیں سمجھ سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں میں بیوروکریٹ ، اور جاگیدار اور وڈیرے بھی شاملِ ہیں، اس حکمراں طبقے کو ڈکٹیٹرز نے ہم پر مسلط کیا ہے، یہ حکمراں طبقے سیاسی انجنیرنگ کرتے ہیں،آگر عوام نے اپنی سیاست شروع کردی تو یہ سب لوگ باہر بھاگ جائینگے ، انہوں نے یہ طریقہ بنایا ہوا ہے۔ ہم ایسا انقلاب نہیں چاہتے جو انارکی پر مبنی ہو ہم ایسا انقلاب نہیں چاہتے جو نقصان پر مبنی ہو ۔ 

 حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عوام آپ کو جان چُکے ہیں، اب ایک ہی راستہ ہے  بجلی بل کم کرو اور اپنی عیاشیا ں بند کرو ۔ گورنرہاوس پر دھرنا دیں گے انہیں معلوم ہوکہ عوام کےکیاحالات ہیں۔ 2ستمبرکوپہیہ جام ہڑتا ل کریں گے اتنا دباوبڈھائیں گے کہ بلوں کی قیمتیں کم کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔ ہم سویل نافرمانی نہیں چاہتے لیکن ہمیں سویل فرمانی پر مجبور نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ذراعت کے پورے سال کاٹیکس 4ارب ہیں سیلری طبقے سے ہزاروں ارب ٹیکس کاٹا جاتا ہے، ظالمانہ ٹیکس قبول نہیں کرتے بیوروکریٹس ججز اور طاقتورلوگوں پرٹیکس لگائیں۔ پٹورل کی قیمت میں مزید اضافے کی باتیں سامنے آرہی ہے ، انوارالحق کاکڑ صاحب پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا سوچنا بھی مت ۔انوارالحق کاکڑکے ہاتھ میں کچھ نہیں تو کرسی کیوں نہیں چھوڑدیتے، نوازشریف، آصف زرداری، بلاول ، مسٹراورمولانا کو نچوڑیں گے تو مسئلہ حل ہوگا۔ ایک وائٹ کالر کرمنل چاہتا ہے کہ کے الیکٹرک ملازمین اورعوام میں تصادم ہو۔ حالات بگڑے تو ملک کانقصان ہوگا۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوں اورٹیکسوں میں فوری کمی کی جائے۔ بلوں پر48فیصد ٹیکس لیاجارہاہے۔ عنقریب فیصلہ کریں گے کہ بجلی کےبل جمع کروانا ہے یا نہیں،ْ قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے لیکن حکمران طبقہ آئین توڑرہاہے، دوتین دن میں حکمران فیصلہ کریں کہ بل فوری کم کی جائیں۔ نہیں چاہتے کاروبار بند ہولیکن حالات مشکل ہوں تو کیاکریں،