ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیرمین پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے غبارے فضا میں چھوڑنے والے تمام افراد کوچھوڑ دیا گیا

In Rawalpindi, 24 people, arrested, releasing balloons, solidarity with Chairman PTI, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تھانہ مورگاہ پولیس نے حراست میں لئے گئے تمام افراد کو چھوڑ دیا .  

ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کہنا ہے کہ غبارے فروخت کرنے اور خریداری کرنے والوں میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن شامل نہیں،  تمام افراد کی  مکمل تفتیش کے بعد جانے کی اجازت دی ہے۔ 

واضح رہے کہ راولپنڈی میں 24 افراد کو چیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے غبارے فضا میں چھوڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔  پولیس نے غبارے فضا میں چھوڑنے والے 24 افراد  سمیت موقع پر فوٹیج بنانے  والے جریدے و یوٹیوب چینل سے وابسطہ  عقیل نامی کیمرہ مین کو بھی تحویل میں لے لیا تھا۔