ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع،نوٹیفکیشن جاری

lock down
کیپشن: lock down
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے منتخب اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کر دی گئی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے لاک ڈاون آرڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی ،فیصل آبادملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان کے علاقوں میں ہو گا۔

 این سی او سی کی اور حکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق منتخب 11 اضلاع میں یہ آرڈر 27 اگست سے 15ستمبر تک نافذالعمل رہے گا۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لیے ان اضلاع میں مجوزہ لاک ڈاؤن کی شقوں پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔سیکرٹری عام مارکیٹس رات 8 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔