ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا

وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت  نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا جس کی تصدیق سابق وزیر خزانہ نے خود بھی کر دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اسحاق ڈار نے پاسپورٹ جاری ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ  کے اجراء سے متعلق آگاہ کر دیا ہے ،  مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے،   پاسپورٹ ملنے کے بعد وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنی دستاویزت جمع کرادیں، آئندہ چند روزمیں اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری ہوجائے گا، اسحاق ڈار کو عام پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 25 اپریل کو لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو10 سال مدت میعاد کا حامل پاسپورٹ جاری کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔

چند روز قبل وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتقام میں اندھی ہوگئی تھی اور انہوں نے نوازشریف اوراسحاق ڈار کے پاسپورٹ  غلط طور پر روکا ہوا تھا،  پاسپورٹ نوازشریف اور اسحاق ڈار کا حق ہے۔