حکومت نے پرائس کنٹرول سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا

file photo
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اورپرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا پرائس کنٹرول پر مکینزم پر کتنا عملدرآمد ہورہا ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال،معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری انڈسٹریز،سیکرٹری خوراک،ڈی جی انڈسٹریز،کین کمشنر،ایس ایم یو کے سربراہ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔
 واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے شہری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے نالاں نظر آتے ہیں۔ شہریوں کو شکایت ہے کہ اگر بنیادی اشیائے ضروریہ ہی اتنی مہنگی ملیں گی تو غریب آدمی اپنے بچوں کے پیٹ پالے یا انہیں تعلیم دے، آٹا سستا کیا جائے۔