پاکستان اردن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے، صدر مملکت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اردن میں پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) محمد اجمل اقبال کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ اردن میں پاکستان کے سفیر تجارت، معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے کام کریں،   پاکستان اردن کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور اردن کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں۔ 

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

ملاقات میں صدر مملکت کا پاکستان اور اردن کے مابین موجودہ تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اردن ایک دوسرے کیلئے گرمجوشی رکھتے ہیں اور مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔  

صدر مملکت نے  سماجی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کیلئے  اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلوں، سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشنوں کے باقاعدہ انعقاد کی ضرورت ہے۔ 

صدر مملکت نے عالم اسلام بالخصوص فلسطین اور اسلامو فوبیا سے متعلق مختلف امور پر پاکستان اور اردن کے درمیان نظریات کی یکسانیت کو سراہا۔ انہوں نےا مختلف مسائل پر دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔