(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب نے ستارہ تھیٹر کے مالک، ملک طارق محمود کو فحاشی پھیلانے پر طلب کرلیا،سٹیج اداکارہ عینہ جٹ کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ نے ستارہ تھیٹر کے مالک ملک طارق محمود کو فحاشی اور عریانی پھیلانے پر طلب کرلیا ہے۔ستارہ تھیٹر پر فحاشی پھیلانے اور فحش ڈانس کرانے کا الزام ہے ۔پنجاب آرٹ کونسل نے ستارہ تھیٹر کے خلاف فحاشی پھیلانے کا ریفرنس بھیجا تھا ۔سٹیج اداکارہ اور ڈانسر عینہ جٹ کو بھی طلب کر لیا گیا، عینہ جٹ نے سٹیج پر فحش حرکات کی تھیں۔