ورلڈ کپ 2023؛ پاک بھارت ٹاکرا، فیلڈ امپائر کون ہوگا ؟

ورلڈ کپ 2023؛ پاک بھارت ٹاکرا، فیلڈ امپائر کون ہوگا ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں رچرڈ النگورتھ اور ماریس اراسمس فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈکپ کے ابتدائی میچز کیلئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان کردیا۔ 6 اکتوبر کو قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جس میں کرس براؤن اور ایڈرائن ہولڈ اسٹاک فیلڈ امپائر ہوں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں رچرڈ النگورتھ اور کرس براؤن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ پال ریفل، روڈ ٹکر اور کرس گفانے پاک  افغانستان میچ کے آفیشلز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاک سری لنکا میچ میں کرس گفانے اور ایلیکس وارف فیلڈ امپائر ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی امپائر جواگل سری ناتھ میچ ریفری جب کہ پال ولسن اور روڈ ٹکر میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان کے احسن رضا ورلڈ کپ کے 12 میچز میں میچ آفیشلز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلے جانے والے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں رچرڈ النگورتھ اور ماریس اراسمس فیلڈ امپائر جبکہ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاک بھارت میچ میں بھی ماریس اراسمس کو بطور فیلڈ امپائر تقرر کیا گیا تھا۔ دوسری اننگز میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے اشارے پر امپائر کے نو بال فیصلے کو متنازع قرار دیا گیا تھا۔