لانگ مارچ کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

 لانگ مارچ کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
کیپشن: Control Room
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا، لانگ مارچ ختم ہونے تک 3شفٹوں میں مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

قائم مقام آئی جی پنجاب کے حکم پر سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور مانیٹرنگ کرنے کیلئے استعمال ہو گا,  اے آئی جی آپریشن کنٹرول روم کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جب تک سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں گی کنٹرول روم 3 شفٹوں میں کام جاری رکھے گا,  اگر کسی جگہ ہنگامی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اضافی نفری سمیت دیگر ذرائع بھی فوری مہیا کئے جائیں گے۔