جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے جدید سسٹم متعارف

 جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے جدید سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سول ایو ی ایشن اتھا ر ٹی نے جہازوں کی رہنمائی کیلئے نیا جدید نظا م متعارف کرا دیا،لاہور، کراچی ائیرپورٹ کے بعد ملک کے دیگر چار بڑے ائیرپورٹ پہ لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے جدید سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے خراب موسم میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے نئے طریقہ کار کے نفاذ کیلئے حکم نامہ جاری کردیا۔ نیا نظام ملک کے بڑے ائیر پورٹس پشاور، اسلام آبا د، رحیم یار خان اور گوادر ائیر پورٹس پر5 دسمبر سے مکمل طور پر فعال ہوگا۔

نئے سسٹم کے تحت موسم کی خرابی اور حد نگاہ کم ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں مدد فراہم کر ے گا۔ذرائع کے مطابق طیارے خراب مو سم بھی میں جن ائیر پورٹ کے رن وے پر آئی ایل ایس سسٹم انسٹومنٹ لینڈنگ سسٹم موجود نہیں ہے، وہا ں کپتان آراین پی ریکوائرڈ نیوی گیشن پر فارمنس کے تحت طیارے کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں مدد گار ثابت ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سے قبل لا ہور، کراچی اور کوئٹہ ائر پورٹ پر بھی یہ نظام متعارف کرا چکی ہے۔

دوسری جانب اندرون ملک و بیرون ملک چلنے والا پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں سے ایک طیارے میں نقائص کا انکشاف ہواہے۔ نقائص کا حامل بوئنگ 777 طیارہ رجسٹریشن نمبر اے پی بی جے کے AP.BGKکا حامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ایک طیارے بوئنگ 777میں نقائص میں انجن کی فائروارننگ چیک کرنے والا سسٹم سمیت بریک کا درجہ حرارت دکھانے والا سسٹم بھی مبینہ طور پر خراب ہے، حبکہ طیارے کے آٹو پائلٹ سسٹمز میں سے ایک سسٹم بھی خراب ہے، طیارے کا ایک جی پی ایس، ٹائرپریشردکھانے والا سسٹم، دروازے کو لاک دکھانے والا سسٹم، انجن کی اوور ہیٹ محسوس کرنے والے دو سرکٹ میں سے ایک مبینہ خرابی کا شکار ہے جبکہ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں 2 سے 3 نقائص متعلقہ شعبے کے علم میں ہیں، شعبہ انجینئرنگ میں طیارے کی چیکنگ کیلئے جلد کام شروع ہو جائے گا

Sughra Afzal

Content Writer