پنجاب حکومت کی جانب سےسرکاری افسران کیلئے خوشخبری

پنجاب حکومت کی جانب سےسرکاری افسران کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)سرکاری افسروں کاپوسٹ الاؤنس بڑھانےکافیصلہ کیا گیا، بیوروکریسی نے گریڈ سترہ ،اٹھارہ اور انیس کےافسران کےپوسٹ الاؤنس بڑھانے کےلیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےمختلف صوبائی محکموں میں تعینات افسران کو پوسٹ الاؤنس دیا جارہاہے ، ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسر کےپوسٹ الاؤنس میں اضافے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سےوزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔

حکام کےمطابق سیکرٹریٹ میں کام کرنےوالےآٹھ سو پچاس افسران کےسالانہ الاؤنس کاتخمینہ دو کروڑ باون لاکھ روپےلگایاگیاہے، جبکہ اس سےقبل ان افسران کو 8 لاکھ 47 ہزار روپےسالانہ پوسٹ الاؤنس بنیادی تنخواہ کیساتھ دیا جارہا تھا، جس کاکل تخمینہ فی افسر کے لیےدو سو سے تین سو روپےمقررتھا ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اعجاز احمد کی جانب سے اب گریڈ سترہ ، اٹھارہ اورُانیس کےافسران کا سالانہ انکری مینٹ پوسٹ کے تحت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer