پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے خوشخبری

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے 4 لاکھ اساتذہ کیلئے اچھی خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی میں نرمی کردی۔ 

ذرائع کے مطابق  تبادلوں کیلئے سکولوں میں کم از کم 3 ایلمنٹری سکول ٹیچر ہونا لازمی تھا، اب رولز کو تبدیل کرکے ای ایس ٹیز کی تعداد 3 سے کم کرکے 2 کردی گئی،  80 طلبا پر اساتذہ کی تعداد 3 سے کم کرکے2 کردی گئی ہے جبکہ 120 طلبا پر 3 اساتذہ لازمی ہونے کی شرط عائد کی گئی۔

اس سے قبل سکولوں میں 120 طلبا پر4 اساتذہ ہونا لازمی تھے، سکولوں میں 2 ایس ایس ٹیز ہونے پر اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت تھی۔ اب تبادلے کیلئے سکولوں میں 2 ایس ایس ٹیز کی شرط ختم کرکے ایک کردی گئی ہے، تبادلوں پر سے پابندی گرمی کی چھٹیوں میں اٹھائی جائے گی، پنجاب ٹیچرز یونین نے ٹرانسفر پالیسی میں نرمی کاخیرمقدم کیا ہے ۔