میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل

Matric Exam
کیپشن: Matric Exam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کا معاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

کورونا وباء کے پیش نظر جہاں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں وہیں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 40 لاکھ طلبا کے امتحانات بھی التوا کا شکار تھے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کریں گے۔

 انٹرمیڈیٹ کے 15 روز بعد میٹرک کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے، امتحانات کی ڈیٹ شیٹ دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ستمبر میں لیے جائیں گے۔ 

کورس آؤٹ لائن سے متعلق طلبا کو سکول کالج کی جانب سے آن لائن سٹڈی کے دوران آگاہ کر دیا گیا تھا، امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز سے متعلق بھی حکمت عملی طے کی جا چکی ہے۔

علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رواں سال بچوں کو صرف ایک ماہ گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہے، آئندہ ماہ جون میں کلاسز اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں گے، یکم جولائی سے 31 تک سکولوں میں چھٹیاں دی جائیں گی، جبکہ سکولوں میں نئے سیشن کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا، حتمی فیصلہ آئندہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer