مریم نواز کی ڈیڈ لائن؛ فیصل آباد کے 22 سالہ نوجوان کے قاتل پتنگ باز کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا

Faisalabad Kite rope victim, Killer kite flyer arrested, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیصل آباد پولیس نے قاتل ڈور سے پتنگ اڑا کر  22 سالہ نوجوان آصف اشفاق کی موت کا سبب بننے والے شخص  کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔

سی پی او فیصل آباد محمد علی ضیا نے  بتایا کہ نوجوان آصف کی  موت کے  ذمہ دار کی گرفتاری کے لئے  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  48 گھنٹوں کا وقت دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے پاس ایک ڈور کے ٹکڑے کے سوا   کوئی سراغ نہیں تھا ۔ تحقیقات کے دوران  جائے وقوعہ کے قریب ایک چھت پر پتنگ بازی کرنے والے عابد نامی شخص کو تلاش کیا گیا جس نے حراست میں لیے جانے کے بعد اقرار جرم کر لیا کہ اس کی پتنگ کی ڈور سے ہی آصف کی موت واقع ہو ئی جس پر وہ خود بھی بہت پریشان تھا۔

   ملزم کی نشاندہی پر اسے دھاتی ڈور لا کر دینے والے اور فروخت کرنے والے دیگر چار افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

  تین روز قبل فیصل آباد کے ڈجکوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار آصف گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔