ویب ڈیسک: حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کالاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں لگا ہوا کیمپ مبینہ طور پر آگ لگا کر جلا دیا گیا۔
لاہور کے بھاٹی گیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا کیمپ آگ لگنے سے جل گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کیمپ کو آگ نامعلوم افراد نے آگ لگائی جس سے کیمپ میں موجود کرسیاں، ٹینٹ اور بینرز جل گئے۔
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری آگ سے متاثرہ پی ٹی آئی کے کیمپ پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں بھاٹی گیٹ پر قائم پی ٹی آئی کیمپ کو نا معلوم افراد نے آگ لگا دی #امربالمعروف #27MarchJalsa pic.twitter.com/6y7twojQJZ
— Afzaal Abbasi (@imafzaal5) March 26, 2022