انسٹاگرام صارفین کیلئے اہم خبر

انسٹاگرام صارفین کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کے جدید دور میں آئے روز نئی ایپلی کیشنز متعارف کرائی جارہی ہیں، صرف یہ ہی نئی سوشل میڈیا ویب سائٹ بھی صارفین کی سہولت کیلئے اپنے فیچرز میں ردوبدل کر رہی ہیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

آج کل سوشل میڈیا کا استعمال کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے، صارفین اپنی ذاتی کے تجربات سمیت بہت سی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انسٹالیک ٹویٹر ہینڈلر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اعلان کیا ہےکہ انسٹاگرام نئے اسٹیکر پر کام شروع کرنے جا رہا ہے۔

جب کوئی صارف انسٹاگرام پر کوئی سٹوری لگاتا ہے تو اسے سٹوری پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے کیلئے آٹھ اسٹیکر (ایموجیز) دستیاب ہیں لیکن جلد ہی انہیں مزید ایموجیز فراہم کر دیئے جائیں گے۔ ترجمان انسٹاگرام کے مطابق نئے فیچرز پر کام جارہی ہے جو آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس طرح ایک صارف کسی بھی اسٹیکر کا استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے صارف کی اسٹوری پر ردعمل کا اظہار کرسکے گا۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ انسٹاگرام چار مختلف کیٹیگریز کے اسٹیکرز جیسے خوشی، محبت، مزاحیہ اور غمزدہ پر کام کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ہر کیٹیگری میں مزید پانچ اسٹیکرز شامل کیے جائیں گے۔ یہ ایموجیز کب تک متعارف کرائے جائیں گے، انسٹاگرام کی جانب سے ایسا کوئی ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔