عیدالاضحیٰ؛  آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نےتمام سپرٹینڈنٹ جیلز کو ہدایات جاری کر دی

عیدالاضحیٰ؛  آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نےتمام سپرٹینڈنٹ جیلز کو ہدایات جاری کر دی
کیپشن: IG Prisons Punjab Mian Farooq Nazir, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرٹینڈنٹ جیلز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

میاں فاروق نذیر کی جانب سے تمام سپرٹینڈنٹ جیلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 27 جون 2023 بروز منگل پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کی انکے لواحقین سے عام ملاقات کروائی جائے۔اسیران کے لواحقین کو عیدالاضحٰی کے دنوں میں کھانا اور منظور شدہ اشیاء دینے کی اجازت دی جائے۔

 آئی جی جیل نے کہا کہ اسیران کے لواحقین سے تمام اشیاء مکمل شناخت اور تلاشی کے بعد وصول کر کے رجسٹر میں درج کی جائیں اور جمع کروانے والے کو اشیاء کی وصولی کی رسید بھی فراہم کی جائے۔ سامان جمع کروانے والوں کی شناخت اور تلاشی کا عمل ایگزیکٹو جیل افسر کی نگرانی میں کیا جائے۔جیل کینٹن پر اشیاء ضرورت کی دستیابی اور منظور شدہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔عیدالاضحٰی کی تمام سرگرمیوں کے دوران جیل سیکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

Bilal Arshad

Content Writer