اب چیونگم سے کورونا کا علاج ممکن ہوسکے گا؟؟

Corona Virus in Pakistan
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی زندگی اور ذہنی صحت کو بری طرح سے متاثر کیا ہے، کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے کئی سخت فیصلے کئے گئے جس نے لوگوں کو معاشی طور پر معذور کر کے رکھ دیا، لیکن اب ماہرین نے ایک ایسی چیونگم تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہو سکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے سینٹرل سائنسی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ سرگئی بوریسویچ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب کورونا وائرس کا علاج چیونگم چبا کر کیا جا سکے گا۔
روسی ماہرین کا کہنا ہے اس دوا کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور جلد یہ دوا روس میں عام دستیاب ہو گی۔۔ روس میں ایک ایسی اینٹی کورونا وائرس دوا کی تیاری کی بھی اطلاع ہے جسے انسان دہی کی طرح استعمال کر سکے گا اور یہ رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ 

دوسری جانب عالمی سطح پرکورونا وائرس سےہلاکتیں 39لاکھ 25 ہزارسےتجاوزکرگئیں ہیں۔ برازیل میں مزید 1990 ہلاکتیں جبکہ 79 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت میں 1183 مریض ہلاک، 48 ہزار 698 نئے مریضوں کی تصدیق، کولمبیا میں 685، روس 601، ارجنٹینا 541 اور انڈونیشیا میں 422 اموات ہو چکی ہیں۔ اسی طرح امریکا 387، میکسیکو 278، جنوبی افریقہ 215 اور چلی میں 215 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 18 کروڑ 12 لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 16 کروڑ 57 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔