ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت خزانہ نے قوم کو بڑی خوشخبری دے دی

وزارت خزانہ نے قوم کو بڑی خوشخبری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے ضروری اشیاء سستی ہوں گی۔ 

وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ہوگی، عالمی منڈی میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، عالمی منڈی میں گھی کی قیمت کم ہورہی ہے۔ سیاسی استحکام اور ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونے سے قیمتیں قابو میں رہیں گی۔  جولائی میں ملک میں مہنگائی کی شرح 25 سے 27 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ ایمیگریشن بیورو کے مطابق جنوری سے جون تک 3 لاکھ 93 ہزار 455 افراد کو بیرون ملک ملازمت ملی۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 2023 ملکی معیشت کے لیے مشکل سال تھا ، 2024 میں معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آئی ایم ایف سے حالیہ معاہدے سے معاشی بحالی ممکن ہوگی۔ دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے فنڈز دستیاب ہوسکیں گے۔ 2023 میں تریسلات زر میں 13.6 فیصد کمی ہوئی، برآمدات میں 14.1 فیصد اور درآمدات میں 27.3 فیصد کمی ہوئی، 2023 میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 85.4 فیصد کمی ہوئی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 24.8 فیصد کمی ہوئی، اس کے علاوہ زرمبدالہ کے ذخائر 14 ارب 13 کروڑ ڈالرز رہے، 12 جولائی کو ڈالر کا ریٹ 277.48 روپے تھا۔ گذشتہ برس ایف بی آر محاصل میں 16.6 فیصد اضافہ ہوا۔ نان ٹیکس آمدن میں 31.3 فیصد اضافہ ہوا۔