اسٹیٹ بینک نے ملک میں ڈالر کی دستیابی کے فروغ کیلئے اہم سرکلر جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے ملک میں ڈالر کی دستیابی کے فروغ کیلئے اہم سرکلر جاری کردیا
کیپشن: State Bank of Pakistan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے ملک میں ڈالر کی دستیابی کے فروغ کیلئے اہم سرکلر جاری کردیا۔ 

اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کی تمام ایکسچینج کمپنیز کو ملک میں نقد ڈالر لانے کی اجازت دیدی۔سرکلر  کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ڈالر کارگو سروس کے ذریعے نقد ڈالر امپورٹ کرسکتی ہیں۔ ایکسچینج کمپنیز کرنسی ایکسپورٹ کی مد میں 50 فیصد نقد ڈالر منگواسکتی ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز کو 31 دسمبر 2023 تک نقد ڈالر منگوانے کا پروانہ جاری کردیا۔ ایکسچیبج کمپنیز ٹیلی گرافک ٹراسفر کے علاوہ شمپنٹ کے 50 فیصد  حصے کے مطابق نقد ڈالر منگوانے کی مجاز ہوں گیں۔ 

ای کیپ جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ایکسچیبج کمپنیز کا ڈالر امپورٹ کرنا انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کریگا ، اسٹیٹ بینک کا ایکسچینج کمپنیوں کو نقد ڈالر امپورٹ کرنے کا سرکلر ڈالر کی قلت کو دور کریگا ،  اسٹیٹ بینک کا ڈالر امپورٹ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔