فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ سونے کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

 Gold rates increase
کیپشن: Gold rates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)شہر میں کاروباری ہفتے کے 3 روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں 800 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا ۔سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے باعث صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں گاہک نہ ہونے کے برابر رہے.

لاہور شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروباری ہفتے کے تین روز کے دوران سونا 800 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 27 ہزار50 روپے رہی اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے دیکھی گئی۔

صرافہ بازاروں میں دس گرام چاندی کی قیمت 1500 پیسے رہی ،سونے کی تیزی سی بڑھتی قیمتوں میں صرافہ بازاروں کی رونقوں کو مانند کردیا ہے۔بلند ترین قیمتوں کے باعث متوسط طبقہ اب مصنوعی زیورات کی خریداری کی جانب زیادہ مائل ہورہا ہے اورصرافہ بازاروں میں گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer