عارف یعقوب نے  پشاور زلمی کو  اسلام آباد یونائٹڈ پر فتح دِلوا پر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ تھری میں پہنچا دیا

عارف یعقوب نے  پشاور زلمی کو  اسلام آباد یونائٹڈ پر فتح دِلوا پر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ تھری میں پہنچا دیا

سٹی42: پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر  تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ زلمی کے عارف یعقوب نے 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے اعظم خان نے 75 اور کولن منرو نے 71 رنز بنائے۔ جورڈن کوکس 13, شاداب خان 6, سلمان آغا 14، نسیم شاہ نے 8 رنز بنائے۔ تین بیٹر  1 اور  دو صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پی ایس ایل کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے تھے۔  202 رنز کے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے  اسلام آباد یونائٹڈ کی بیٹنگ لائن سخت مشکلات میں پھنسی رہی۔

  کولن منرو اور اعظم خان ہدف کا تعاقب تیز کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہوئے ہدف کو  18 گیندوں میں 30رنز تک لے آئے تھے۔18 ویں اوور میں اعظم خان کے کیچ آؤٹ ہونے سے اسلام آباد یونائٹڈ  سخت مشکلات میں پھنس گئی، 18 ویں اوور کی آخری گیند پر اعظم خان نوین کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ان کا انفرادی سکور 30  گیندوں سے 75 رنز تھا۔ 18 اووروں کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹڈ کا سکور 181رنز ہے۔  کولن منرو  71 رنز اور فہیم اشرف صفر  پر کھیل رہے ہیں۔ یونائٹڈ کو   12  گیندوں سے 21 رنز درکار تھے۔

اس بظاہر  آسانی سے قابلِ حصول ٹارگٹ کی طرف بڑھتے ہوئے اسلام آباد یونائٹڈ کی بیٹنگ لائن18 ویں اور 19 ویں اوور میں فتح سے چند قدم دور  ریت کی دیوار کی طرح بیٹھ گئی۔ عارف یعقوب کے ایک اوور میں چار کھلاڑی آوٹ ہو گئے جن میں آخری امید  کولن منرو بھی شامل تھے۔

آخری اوور میں نسیم شاہ نے سلمان ارشاد کو ایک چھکا مارا تو یونائٹڈ کو جیت کے لئے 4 گیندوں میں 12  رنز درکار تھے۔  چوتھی گیند پر عماد وسیم بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شاداب خان الیون  نو وکٹوں کے نقصان پر  20 اوورز میں 193 رنز بنا پائی۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گر گئی تھی۔ یونائٹڈ کے اوپنر  جورڈن کوکس لوک ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے 10 گیندوں سے 13 رنز بنائے۔ اب کپتان شاداب خان خود بیٹنگ کے لئے آئے ہیں۔  پانچ اووروں کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹڈ کا سکور 35  ہے اور اس کو درکار رن ریٹ 11.1 ہو گیا تھا۔

بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی

 اسلام آباد یونائٹڈ کے اہم ترین میچ میں کپتان شاداب خان نے اوپنرز تبدیل کر کے کولن منرو اور جورڈن کوکس کو  اوپننگ کے لئے بھیج دیا تھا۔ دو اووروں میں جورڈن کوکس نے 10 اور کولن منرو نے 6 رنز بنائے ہیں۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کر کے اسلام آباد یونائٹڈ کو 202 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جسے حاصل کرنے کے لئے یونائٹڈ پو پہلے ہی اوور سے  10 رنز  فی اوور بنانا ہیں۔ 

پشاور زلمی کی بیٹنگ

قبل ازیں   لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل نائن کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ میچ میں پشاور زلمی نے 201 رنز بنائے جن میں سے 149 رنز اوپنرز بابر اعظم اور صائم ایوب کے تھے۔ زلمی کے 20 اووروں میں 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم آج پی ایس ایل نائن میں بیٹ کیری کرنے والے دوسری کھلاڑی بن گئے۔


 بابر اعظم کی سینچری اور بیٹ کیری

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 63  گیندوں  سے  111 رنز بنا ئے، انہوں نے 14  چوکے اور  2 چھکے مار کر یہ لینڈ مارک مجموعہ حاصل کیا۔ بابر نے اسلام آباد یونائٹڈ کے کئی باؤلروں کو مار مار کر دنبہ بنا دیا  اور آخر کار 20 ویں اوور کے اختتام پر رن ریٹ کو 10.1 تک  تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔آصف علی 17 رنز پر ناٹ آؤٹ گئے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے باؤلرز نے زلمی کے بدیسی بیٹر روومین پاول کو 8 رنز پر اور پال والٹر کو 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب  آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ انہوں نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے اور بابر اعظم کے ساتھ مل کر زلمی کا مجموعہ 77 رنز تک پہنچایا۔ صائم ایوب کے جانے کے بعدنویں اوور میں محمد حارث دو رنز بنا کر اور حسیب اللہ خان کوئی رن بنائے بغیر  شاداب خان کی سٹیٹ آف دی آرٹ سپن باؤلنگ کا شکار ہو کر آؤٹ ہو گئے۔

 پہلے ہی اوور میں یونائٹڈ کے اٹیک باؤلر نسیم شاہ کو دو چوکے مار کے بڑے مجموعہ کی طرف سفر کا آغاز کیا تھا اور تین اووروں میں زلمی کا مجموعہ 33 رنز  تک پہنچا دیا تھا۔

 آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ   کے درمیان میچ لاہور کے آئیکونک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا ٹاس  اسلام آباد یونائٹڈ کے شاداب خان نے جیتا اور انہوں نے پشاور زلمی کو بیٹنگ دے کر ٹارگٹ چیز کرنے کا بولڈ فیصلہ کیا تھا۔    
 

پشاور زلمی کی ٹیم

پشاور زلمی کی جو ٹیم آج قذافی سٹیڈیم میں بیٹنگ سے اپنے 5 ویں اور پی ایس ایل نائن کے 13 میچ کا آغاز کر رہی ہے اس میں کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب اوپپنگ کے لئے آ رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاویل، آصف علی، پال والٹر، لوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد شامل تھے۔  

اسلام آباد یونائٹڈ کی سائیڈ

اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان کے ساتھ  اوپنرز حیدر علی، کولن منرو، وکٹ کیپر اعظم خان، سلمان علی آغا، جورڈن کوکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، ٹیمل ملز شامل تھے۔

قذافی سٹیڈیم کی وکٹ 

 اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن سپن باؤلر کم آل راؤنڈر  شاداب خان نے ٹاس جیت کر ٹارگٹ چیز کرنے کا انتخاب کر کے قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر اپنے باؤلرز کی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر کل شب پی ایس ایل نائن کا سب سے بڑا مجموعہ آج کچھ دیر بعد بیٹنگ کرنے والی پشاور زلمی نے  211 بنایا تھا اور ٹارگٹ چیز کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز بھی 203 رنز تک پہنچ گئی تھی۔ کل میچ سے پہلے کپتان بابر اعظم کا وکٹ کے متعلق تبصرہ تھا کہ یہ بیٹرز کے لئے قدرے سلو ہو رہی ہے۔ 
 

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کی پوزیشن

بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی پی ایس ایل نائن کے چار میچ کھل کر دو میچ جیت اور دو ہار چکی ہے۔اس میچ سے پہلے زلمی کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن نمبر 4 ہ تھی، اب وہ 6 پوائنٹس کے  ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔  اس سے اوپر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز ہیں۔ کراچی کنگز  کے پوائنٹس چار ہیں لیکن کراچی کنگز نے یہ پوائنٹ تین میچ کھیل کر حاصل کئے ہیں۔ کراچی کنگز کے پاس اس کے آئندہ میچ میں پوائنٹس برابر کرنے کا موقع موجود ہو گا۔

اسلام آباد یونائٹڈ  میچ ہارنے سے پہلے پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر  5 ویں پوزیشن پر  تھی، اب بھی پانچویں پوزیشن پرہے۔ اس نے4 میچ کھیل کر ایک میچ جیتا ہے اور3 ہارے ہیں۔

آج کا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ دونوں کے لئے یکساں اہم تھا۔