پنجاب میں ایئرایمبولینس بھی ہوں گی، مریم نواز

 پنجاب میں ایئرایمبولینس بھی ہوں گی، مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب کی نومنتخب خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نےتمام اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات دینے کا اعلان  کردیا ۔

 پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم عوام کے خادم ہیں، سہولیات لیکر نہیں بیٹھ سکتے،عوام کا حق انکی دہلیز پر پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،60 ہزار سے کم کمانے والے مستحقین ہیں، انکی مدد کرنا ہمارا فرض ہے،میرا مشن یوتھ کی زندگیوں میں بہتری لیکر آنا ہے،یوتھ کو لیپ ٹاپ چاہیے، لیپ ٹاپ دینگے، ٹیب چاہیے ،ٹیب دینگے،نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ٹی اسٹارٹ اپس کیلئےتمام وسائل مہیاکرینگے،طلبہ کو الیکڑک موٹربائیکس دینگے،وزیراعلیٰ دفتر کے دروازے طلبہ کیلئے کھلے ہونگے،ماں ہونے کے ناطے خواب ہے ، وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی بچی اسکول سے باہر نہ ہو،مریم نواز کا پنجاب میں اسکول ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا اعلان،کہتی ہیں کہ پنجاب میں نصابی نظام کو اپ گریڈ کرنا ہوگا،چائلڈ لیبر پر بچوں کے بند وظائف بحال کرینگے،پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول ہوگا۔

  یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پنجاب کی بھاری اکثریت سے پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئی ہیں ۔