زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری

زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریس کورس (درنایاب) لاہوریئے ہلہ گلہ اورموج مستی  کے لئے تیار ہوجائیں، پی ایچ اے کو سالانہ جشن بہاراں میلے کی اجازت مل گئی، یکم مارچ کو شاندار آتش بازی کا این او سی بھی مل گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے جشن بہاراں کیلئے باقاعدہ تحریری اجازت نامہ جاری کردیا، ڈپٹی کمشنر کے این او سی کے مطابق جشن بہاراں میلے کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے مطابق جشن بہاراں میلے میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا، میلے میں ہونے والے 10 سے زائد پروگرامز کی تیاریاں جاری ہیں، یکم مارچ بروز پیر کو افتتاحی تقریب کا انعقاد جیلانی پارک ریس کورس میں ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور 23 مارچ کی درمیانی رات کو اختتامی تقریب اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور میں بہار کو صرف موسم ہی نہیں ایک تہوار سمجھا جاتا ہے، ہرسال موسم بہار کے موقع پر باغوں کے شہر میں لاہور حکومت کی جانب سے جشن بہاراں میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے،روایتی کھانوں کے ساتھ میلہ جشن بہاراں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے،کھلے آسمان کے نیچے بچھی چارپائیاں،گاؤں جیسا کھلا ڈلا ماحول،رنگ برنگے دیسی کھانے،چاٹی کی ٹھنڈی میٹھی لسی چلتی ہے تو کہیں کوئی بانسری کی مدھر دھن سے دل کے تار چھیڑ تا نظر آتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer