عثمان خان: بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے اقلیتوں کی نشستوں کیلئے امیداوروں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی غیر مسلم ارکان اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیح کی فہرست میں روز جان، راج کمار، مکھی نند لعل، جے رام داس کے نام شامل ہیں۔ انعم نتاشہ اور شوکت اسٹیفل کو بھی اقلیتی نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔