سٹی 42: ویمن ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ،3 نقب زن و موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیے
ایس ایچ او ویمن ریس کورس نے ٹیم کے ہمراہ گرو کو ریلوے سٹیشن سے گرفتار کیا، ایس ایچ او فرح مشتاق نے بتایا کہ ملزم صبح کے مختلف اوقات میں ریکی کرکے مطلوبہ لوکیشن پر واردات کرتے تھے،گرفتار ملزموں میں کامران،عثمان اور کامران یوسف شامل ہیں ،ملزم چوری، نقب زنی، ڈکیتی کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، گرفتار چوروں سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فون اور غیر قانونی پستول برآمد ہوئے ۔
ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App