زین مدنی : پاکستانی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اورگلوکارو اداکار فرحان سعید کی صلح کے بعد دونوں فیملیز کی ایک ساتھ تصاویر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی خوبرو اور معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے دونوں خاندانوں نے ایک ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور دونوں اب دوبارہ سے ایک ہو گئے ہیں ، ان تصاویر میں فرحان اور عروہ حسین بھی نظر آرہی ہیں۔ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "ہم اپنے محافظ فرشتوں کے ساتھ! ما شاء اللہ".
View this post on Instagram
یادر ہے کہ عید الفطر کے موقع پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تمام افوہوں کو ختم کردیا۔