ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست حصول کیلئے کوششیں تیز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست حصول کیلئے کوششیں تیز
کیپشن: National Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے حصول کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

اس وقت مجموعی طور پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں، جن میں نور عالم خان اور راجہ ریاض سمیت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے غوث بخش مہر اور ق لیگ کے حسین الٰہی شامل ہیں۔ چاروں امیدواروں نے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار کے طور پر اپنے حامی ارکان کے دستخط کے ساتھ درخواست سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے پاس جمع کروا دی ہے۔

نور عالم خان اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے لیے نور عالم خان کو 14 اراکین، راجہ ریاض کو 12 جبکہ غوث بخش مہر اور حسین الہی کو دو، دو ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ درخواست پر بعض اراکین نے دو دو امیدواروں کی حمایت میں دستخط کئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی ان تمام دستخطوں کی تصدیق کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور دستخطوں کی تصدیق کی جائے گی۔ دستخطوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا تو  آج ہی اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔