ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردیئے

examination hall
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے یہ فیصلہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر کیا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی دفاتر کے ڈائریکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کے بعد امتحانات ملتوی کیے گئے، نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔
 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت ہونے والے بی ایس اکاَﺅنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں تیزی برقرار ہے شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔کورونا کی خطرناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے بند ہیں صرف تعلیمی شعبہ ہی نہیں بلکہ کورونا کی وجہ سے دیگر شعبہ جات بھی بری طرح متاثر ہیں ۔