ویب ڈیسک: نادرا سے شناختی کارڈ، کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور دیگر سہولیات 10گھنٹے تک معطل رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نادار کی سروسز تمام میگا سینٹرز پر بوجہ سسٹم اپگریڈیشن معطل رہیں گی۔نادرا کے مطابق آج رات 10 بجےسے کل صبح 8 بجے تک تمام نادرا آپریشنل سہولیات معطل رہیں گے ۔ اپگریڈیشن کے بعد تمام سروسز بحال کر دی جائیں گی۔