(ویب ڈیسک)اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ مائسہ عبدالہادی کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر فلسطین سے متعلق پوسٹ لگانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے 7 اکتوبر کے حماس کے جوابی ردِ عمل سے متعلق پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگائی تھی۔
اسرائیلی پولیس نے نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ اداکارہ کو ناصرت شہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں کئی اداکاروں اور معروف شخصیات کو فلسطین سے متعلق اظہارِ خیال کرنے پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس سے قبل اداکارہ 9 مئی 2021ء کو حیفا شہر میں ایک پُرامن مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہوئی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائسہ عبدالہادی نے 2011ء میں دبئی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔