ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کےنئے وزیر اعظم رشی سونک کا پاکستان سے کیا تعلق نکلا؟

rishi sunak new british PM
کیپشن: rishi sunak
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے بڑے شہر سے نکل آیا ۔

  رشی سونک کے آباو اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تھا، ان کے دادا رام داس سونک 1935 میں گوجرانوالہ سے نیروبی ہجرت کرگئے تھے جب کہ دادی سہاگ رانی کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے تھا۔

رشی سونک کے والد یش ویر سونک سن 60کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ چلے آئے جہاں رشی سونک پیدا ہوئے۔اس کے علاوہ رشی سونک کی اہلیہ اک شتا مورتی بھارتی شہری ہیں اور ان کا شمار امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے۔

  رشی سونک نے آکسفورڈ سے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کی اور انہوں نے انویسٹمنٹ بینک میں اپنے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

  سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم گائے کی پوجا کررہے ہیں ،کہا جاتا ہے کہ رشی سونک سخت مذہبی نظریات رکھتے ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer