میاں نوازشریف کو دل کے عارضہ کی بھی شکایت

میاں نوازشریف کو دل کے عارضہ کی بھی شکایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو انجائنا کی تکلیف کا سامنا، ڈاکٹرز نے نوازشریف کو دل کے عارضہ کی ادویات دینا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو دل کے عارضہ کی تکلیف کا سامنا ہے، جس پر ڈاکٹرز نے نوازشریف کو خون پتلا کرنیوالی ادویات دینا شروع کردی ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے میاں نواز شریف کا دوبارہ چیک اپ کیا گیا۔

چیک اپ کے بعد پلیٹ لیٹس میں 30 ہزار تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ میاں نوازشریف کی جلد پر خون کے دھبے بدستور موجود ہیں۔