ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلم منیر کا احسن خان کیساتھ ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Neelam Muneer Dance video
کیپشن: Neelam Muneer Dance video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان کی معروف  خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی اداکار احسن خان کے ساتھ ڈانس  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Chakkar (@chakkarthemovie)

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پر اعتماد اور عمدہ اداکاری کرکے شوبز کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا، اپنےمعصومانہ رویے اور باتوں کی وجہ سےآج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مقبول ہیں ان کے چاہنے  والے دنیا بھر میں موجود ہیں،حال ہی میں ان کا مشہور ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ جس میں انہوں نے ردا کا کردار ادا کیا تھا بہت مقبول ہوا۔

یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بننے والی  فلم چکر کی تشہیر اداکارہ نیلم منیر اور احسن اقبال، یاسر نواز سمیت دیگر نے شاندار انداز میں کی،فلم چکر کی تشہیر کے دوران نیلم منیر نے احسن خان کیساتھ ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Chakkar (@chakkarthemovie)

ذرائع کے مطابق فلم چکر میں اداکارہ نیلم کے ساتھ احسن خان ،یاسر نواز اور جاوید شیخ سمیت کئی اسٹار اپنی پہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔فرید نواز پروڈکشنز کے تحت بننے والی یہ فلم  ایک پراسرار کہانی پرمبنیٰ ہے، رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔