ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 216 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 216 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:شہر میں ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 216 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 261 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 99 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 162 معمولی زخمی افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، لاپرواہ ڈرائیونگ اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث پیش آئے۔