افشاں رضوان:9 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں نذر و نیاز اور سبیلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں عزاداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔
کوٹھا پنڈکے علاقے فیصل ٹاؤن میں نذر و نیاز کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء کے لیے مختلف اقسام کے کھانوں اور مشروبات کی تقسیم کا انتظام کیا گیا۔
تقریب میں عزاداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ منتظمین کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے تاکہ آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
منتظمین میں حاجی ریاست علی ، محمد الیاس، محمد شہباز ، محمد اعجاز اور محمد حفیظ شامل ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران نذر و نیاز اور خدمتِ خلق کا یہ سلسلہ بھائی چارے، محبت اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت روایت ہے، جو ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رکھی جاتی ہے۔