ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپو کومیٹ ڈویژن، ڈی جی خان کو مٹن ڈویژن بنایا جائے،محسن نقوی

Mohsin Naqvi takes meeting on livestock, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ محسن نقوی نےلائیوسٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ میں بہتری کیلئےجامع پلان طلب کرلیا۔
پنجاب میں بیف، مٹن او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کافیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ  نے میٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

بیف،مٹن،پولٹری انڈسٹری کےفروغ میں حائل رکاوٹیں دورکرنےکیلئےوفاق سےرجوع  کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس میں تجاویز پر بحث و تمحیص کے بعد فیصلہ کیا کہ بہاولپورڈویژن کومیٹ ڈویژن قرارددیا جائے گا اورہ
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کومٹن ڈویژن قراردیا جائے گا۔

اجلاس میں فواد مختار، نوید اقبال، پروفیسر طلعت نصیرپاشا نے بریفنگ دی او رتجاویز پیش کیں، انہوں نے بتایا کہ

بیف، مٹن او رپولٹری کی ایکسپورٹ سے اربوں ڈالر  زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے۔
 بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولٹری انڈسٹری میں سیمن پروٹیکشن، فارم مینجمنٹ او رویکسی نیشن کے جدید طریقہ کاراپنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ پولٹری انڈسٹری کو میکانزیشن کی طرف لے جانا ہوگا۔
محسن نقوی نے ضروری تکنیکی امداد کے حصول کے لئے سیکرٹری لائیوسٹاک کو چینی قونصل جنرل سے ملنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے جبکہ نیسلے کے سید یاور علی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے
BEEPER