بھارت کا خواب چکنا چور،ٹی20ورلڈ کپ کی میزبانی چھن گئی

 بھارت کا خواب چکنا چور،ٹی20ورلڈ کپ کی میزبانی چھن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹی 20 ورلڈ کپ 2021، 17 اکتوبر سےمتحدہ عرب امارات  میں شروع ہو گا، جس میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی اور اس کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو یو اے ای میں منتقل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس ضمن میں باقاعدہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط نہیں لکھا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو مرحلوں میں یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

پہلے راؤنڈ میں 8 ٹیمیں چار چار کے دو گروپس میں شامل ہوں گی اور 12 میچز کھیلیں گی۔ دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سپر 12 کے روانڈ میں کل 30 میچز کھیلے جائیں گے جن کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل دو گروپس تشکیل دیئے جائیں گے۔

اس مرحلے کے تمام میچز دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں کھیلیں جائیں گے۔