جوہر ٹاؤن دھماکہ ، ملزم ڈیوڈپال کی تصویر سامنے آگئی

 جوہر ٹاؤن دھماکہ ، ملزم ڈیوڈپال کی تصویر سامنے آگئی
کیپشن: david pal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کے ملزم ڈیوڈ پال کا گھر سٹی نیوز نیٹ ورک نے ڈھونڈ نکالا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ڈیوڈ پال کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ڈیوڈ پال کی سالی نےسٹی نیوز نیٹ ورک سے گفتگو میں بتایا کہ ڈیوڈ پال کے بیٹے اور سالے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم کی سالی نے دعویٰ کیا ہے کہ   قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ رات کراچی میں مکان پر چھاپہ مار کر ڈیوڈ پال کے سالے اور بیٹے کو گرفتارکرلیا ہے، لاہور سے گرفتار گئے ڈیوڈ پال کے کراچی میں گھر پر چھاپے کے دوران  ،لیپ ٹاپ ،موبائل فون ، اہم دستاویزات برآمد  کر لی گئیں۔

 ڈیوڈ پال بحرین میں اسکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے، 2010 میں فیملی کو بحرین سے پاکستان منتقل کیا ،ڈیڑھ ماہ کے دوران تین بار لاہور کا دورہ کیا۔

دوسری جانب جوہر ٹاؤن دھماکہ کی حساس ادارے نے رپورٹ تیار کر لی، دھماکہ میں استعمال ہونے والی بارود کی نوعیت تاحال معلوم نہ سکی ۔ کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دھماکے کی اطلاع 11 بج کر 15 منٹ پر ریحان نامی شہری نے دی دھماکہ رموٹ کنٹرول سے کرنے کے شواہد ملے ۔ دھماکہ مکان نمبر 109 اور 110 کے باہر کھڑی گاڑی میں نصب شدہ بارودی مواد سے کیا گیا۔

 دھماکے سے 12 گاڑیاں متاثر ہوئیں،متاثرہ گاڑیوں میں ایلیٹ فورس کا ڈالا ، رکشہ ، موٹر سائیکل اور 9 گاڑیاں شامل ہیں جبکہ دھماکے سے 7 گھروں کو نقصان پہنچا ، جن میں سے 3 کو شدید نقصان ہوا۔ دھماکہ سے 24 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 شہید ہوئے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer