(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے الیکشن کمیشن سے تین اہم مطالبات کردیئے ہیں۔
خبر پڑھیں۔۔۔تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟ فیصلہ آج ووٹرز کریں گے
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین نےمصدق ملک اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے اور پولنگ اسٹیشن کے عملے کو تیز رفتاری سے کام کرنے کی ہدایت کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔کونسا ووٹ گنتی میں شامل، کونسا خارج ہوگا؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن قطار میں لگے ووٹرز کو پولنگ اوقات کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کا حق دے۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔پولیس اہلکاروں نے کاہنہ پولنگ سٹیشن پر ووٹر کی عزت کا جنازہ نکال دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پولنگ کے وقت میں ایگ گھنٹے کا اضافہ کیا جائے جسے الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔