پی ایس ایل 8: پنجاب میں میچز کی تیاریاں مکمل، ڈیڈ لاک برقرار

پی ایس ایل 8: پنجاب میں میچز کی تیاریاں مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8  میچز لاہور میں کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے میچز کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کفایت شعار پالیسی اپنائے گی، پی ایس ایل 8 وی وی ائی پیز مائنس صرف درجہ چہارم ڈیوٹی  ورکرز کو کھانا ملے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے پالیسی موڈ سیٹ کر دیا گیا،335کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے کنٹرول روم بھی فعال کر دیا گیا ۔ شہر لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 8  کے مکمل ٹاسک اور زمہ داریاں کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو سونپ دی گئیں.

 فی میچ 30ہزار ٹکٹوں کی فروخت کر دی گئی،شائقین کرکٹ کے لئے تین سنٹر پوائینٹ ،فیروز پور روڈ اور کورنمنٹ کالج فار بوائز  کو پارکنگ سائٹ ڈکلئیر  کردیا گیا۔ اس کے علاوہ

 قذافی سٹیڈیم  26 تاریخ سے مکمل سیل کر دیا جائے گا ،تمام ہوٹلز ،ریسٹورنٹ ،نجی دفاتر اور دوکانیں بند کروا دیے جائینگے۔میچ سے پہلے دو بجے تک روزانہ سرکاری نجی وکاروباری دفاتر بند کروانے کی ایڈوائزی بھجوا دی گئی  ہے۔

 قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کی ذمہ داری ایل ڈبلیو ایم سی نے مکمل کر لی ،لیسکو کو قذافی سمیت ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ فری زون قرار دینے کے احکامات دے دئیے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ نے تین سو جرنیٹروں کی مدد سے چار ہزار لائیٹس بھی لگا دیں ۔ڈی واٹرنگ مشینوں کے ذریعے پانی کا چھڑکاو کروانے کی ذمہ داری واسا کو سونپ دی گئی جبکہ بم ڈسپوزل کی ذمہ داری ڈی جی سول ڈیفنس کے پاس ہے۔

 سیکیورٹی کے لئے سول ڈیفنس کے 5سو رضا کار ڈیوٹیاں دیں گے ۔کنٹرول روم میں تمام محکموں 1122ریسکیو ،پولیس،سپیشل برانچ ،قانون نافذ کروانے والے ادارے ہمہ وقت موجود  ہونگے۔25بیڈ کا عارضی ہسپتال فعال کر دیا گیا ۔وی ائی پیز روٹ کی ٹیکنکل سویپنگ ڈی ائی جی سپیشل برانچ کے ذمہ  کردی گئی جبکہ مکمل فل پروف سیکورٹی کی زمہ داری سی سی پی او کے زمہ ہے۔ 

 پارکنگ اور سٹیڈیم کے باہر ایس ایم ڈیز لگانے کی ذمہ داری ایم سی ایل کے پاس  ہے۔موبائل ہیلتھ یونٹ ، جبکہ پی سی ہوٹل میں عارضی چھ بیڈ کا ہسپتال بنا دیا گیا، عارضہ  قلب کی  صورت میں فوری طبی سہولت کے لئے ایمبولینس کی  ذمہ داری پرائمری ہیلتھ محکمہ کے سپرد ہے اورشہر کے تمام ہسپتال کی ایمرجنسیز ہائی الرٹ ہونے کی وجہ سے  کھلا رکھنے کے احکامات جاری کردی گئیں۔عارضی بلڈبنک بھی لگانے کی ذمہ داری  ہیلتھ پرائمری کے سپرد کردی گئی۔

Bilal Arshad

Content Writer